مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ بلدیاتی انتخابات کے خلاف مکمل ہڑتال، کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ

سرینگر ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کے نام پر منعقد کرائے جانیوالے انتخابی ڈھونگ کے موقع پر پیر کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی جبکہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے ہڑتال …

سرینگر ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کے نام پر منعقد کرائے جانیوالے انتخابی ڈھونگ کے موقع پر پیر کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی جبکہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں چار مرحلوں پر مشتمل بلدیاتی انتخابات پیر سے شروع ہورہے ہیں۔ ادھرقابض انتظامیہ نے حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک ، غلام احمد گلزار ، حکیم عبدالرشید، مختار احمد وازہ، محمد یاسین عطائی اورسید امتیاز حیدرکو انتخابی ڈرامے سے پہلے گھروں اور تھانوں میں نظر بند کردیا ہے۔سکھ انٹی لیکچول رسرکل ، انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن اور سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت متعدد سکھ تنظیموںنے بھی نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں