سرینگر ۔ یکم اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کوعملاً ایک جیل خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں حق بات کہنے اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والوںپر گولیاںبرسائی جاتی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو گھر …
مقبوضہ کشمیر کوعملاً ایک جیل خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، میر واعظ فورم

مزید خبریں
سرینگر ۔ یکم اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کوعملاً ایک جیل خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں حق بات کہنے اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والوںپر گولیاںبرسائی جاتی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بندرکھ کر مسلسل چوتھی مرتبہ جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی پارلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے حریت قیادت کی غیر قانونی نظر بندی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جبکہ نوجوانوں کو پکڑ پکڑ کو تھانوں ، جیلوں اور تفتیشی مراکز میںپہنچایا جا رہا ہے۔








