مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی طرف سے اظہار تشویش کا خیرمقدم

سرینگر ۔ 13 اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے اقوام متحدہ کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں عالمی ادارے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کے اظہار کرتے ہوئے اس مسئلہ کے پر امن حل کیلئے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات شروع کرنے پر زوردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر …

سرینگر ۔ 13 اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے اقوام متحدہ کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں عالمی ادارے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کے اظہار کرتے ہوئے اس مسئلہ کے پر امن حل کیلئے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات شروع کرنے پر زوردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ماضی میں بھی کئی خوفناک جنگوں کی صورت میں انتہائی تباہ کُن ثابت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کی نوعیت ہر لحاظ سے تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply