اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں کیلئے پاکستان کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے بعض شعبوں میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کیلئے پاکستانی ویزہ پالیسی …
مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کیلئے پاکستان کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات درست نہیں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں کیلئے پاکستان کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے بعض شعبوں میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کیلئے پاکستانی ویزہ پالیسی سے متعلق منظر عام پر آنے والی میڈیا رپورٹس مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حکومت کی ویزہ پالیسی اور پاک بھارت دو طرفہ متعلقہ معاہدوں کے تحت ویزے جاری کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں کیلئے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کے بعد سے پیداہونے والی انسانی المیہ کی صورتحال کا بھی جائزہ لے رہا ہے اور خطے کے رہائشیوں کیلئے ویزہ درخواستوں پر فیصلہ کر رہا ہے۔ ہائی کمیشن حقیقی ویزہ درخواستوں بالخصوص بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر سے آنے والی درخواستوں کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جو لوگ ویزہ کے تقاضوں کو پورا کر رہے ہیں انہیں جتنی جلدی ممکن ہو سکتا ہے ویزے جاری کئے جارہے ہیں۔







