سرینگر ۔ 7 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں تحریک حریت جموں و کشمیر کے چےئرمےن محمد اشرف صحرائی نے پارٹی رہنماﺅںبشیر احمد قریشی اور عمر عادل ڈار کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کی کوٹ بھلوال اور کٹھوعہ جےلوں مےں منتقل کرنے اور اشفاق احمد خان کو ایک شہید نوجوان کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے پر گرفتار کرنے کی شدےد مذمت کی ہے۔ کشمےرمےڈےا …
مقبوضہ کشمےر: اشرف صحرائی کی حرےت رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرفتاری اورنظربندی کی شدےد مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 7 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں تحریک حریت جموں و کشمیر کے چےئرمےن محمد اشرف صحرائی نے پارٹی رہنماﺅںبشیر احمد قریشی اور عمر عادل ڈار کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کی کوٹ بھلوال اور کٹھوعہ جےلوں مےں منتقل کرنے اور اشفاق احمد خان کو ایک شہید نوجوان کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے پر گرفتار کرنے کی شدےد مذمت کی ہے۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرےنگر مےں جاری اےک بےان ان کارروائیوں کوظلم وجبر اور انتقام پر مبنی قراردےا ۔ انہوںنے کہا کہ گرفتار رہنماﺅں کا کوئی جرم نہیں اوران کا قصور صرف ےہ ہے کہ وہ آزادی کے حصول کے لیے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں اور بھارتی قبضے اور مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔








