آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور معروف اینکر پرسن و تجزیہ نگار حامد میر کی ملاقات
آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور معروف اینکر پرسن و تجزیہ نگار حامد میر کی ملاقات

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 30 ستمبر (اے پی پی):مظفر آباد (اے پی پی )آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور معروف اینکر پرسن و تجزیہ نگار حامد میر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال، مسئلہ کشمیر اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے اس موقع پر کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے عالمی سطح پر مؤثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے اور عالمی میڈیا اور رائے عامہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان تاریخی، مذہبی اور جذباتی رشتے مضبوط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کشمیریوں کو بہت حوصلہ ملتا ہے۔ملاقات میں خرم دستگیر خان اور حامد میر نے صدر آزاد کشمیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








