مقبوضہ کمشیر میں بھارتی نو لاکھ قابض فوجی کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کررہے ہیں جس کی تاریخ نہیں ملتی ،وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگلت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا یوتھ کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگلت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کمشیر میں بھارتی نو لاکھ قابض فوجی کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کررہے ہیں جس کی تاریخ نہیں ملتی ، وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور پوری دنیا میں مسلہ کشمیر کے ایشو پر بات ہو …

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگلت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کمشیر میں بھارتی نو لاکھ قابض فوجی کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کررہے ہیں جس کی تاریخ نہیں ملتی ، وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور پوری دنیا میں مسلہ کشمیر کے ایشو پر بات ہو رہی ہے۔ وہ منگل کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کیلئے یوتھ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ کانفرنس کا انعقاد این ایچ اے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں سینیٹر فیصل جاوید، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات، اسلام آباد کے مختلف سکولوں کے طلباءو طالبات، نیلسن منڈیلا کا رشتہ دار چیمبو موزی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے یوتھ کانفرنس میں اسلام آباد بھر سے شرکت کرنے والے طلباءو طالبات کی پرفارمنس کوِ سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں میں کشمیر کے حوالے سے جذبہ کشمیر پیدا ہوگیا ہے ، ان کے حوصلے کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض نو لاکھ افواج کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح بھارتی افواج ظلم وستم کررہے ہیںکبھی بھی کسی کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، سات دہایوں سے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا انتظار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں مسلہ کشمیر ترجیحات میں شامل نہیں تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے مسلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا اور اب وہ برابری کی بات کررہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق ملے گا اور کشمیریوں کو ان کی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مسئلہ کشمیر پر بات کر رہی ہے اور پاکستان پورے جذ بے سے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیری حق کے لئے لڑ رہے ہیں ہم پاکستانی بھی خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے کشمیریوں کے ساتھ دکھ درد اور ان کی تحریک کو اپنی تحریک سمجھ کر بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور مسئلہ کشمیر کو حل کریں گے۔ وہ ممالک جو کشمیر کے مسئلے کی بات نہیں کرتے تھے وہ بھی آج اس مسئلے پر بات کررہے ہیں اور مودی جس نظریے کو فالو کررہا ہے اس کو ناکام بنائیں گے ۔

مزید خبریں