نئی دہلی۔04 اکتوبر(اے پی پی)بھارتی اپوزشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ فرانسیسی رافیل جنگی طیارہ سودے کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پرمسلسل تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان طیاروں کاٹھکیہ ایک ایسی کمپنی کا دیا گیا جو قرض کے بوجھ تلے ڈوبی ہوئی ہے اور اس کے پاس دفاعی شعبے میں کام کرنے کا کوئی تجربہ بھی نہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راہولگاندھی …
مقروض اور ناتجربہ کار کمپنی کو رافیل طیاروںکا ٹھیکہ دیاگیا،راہول گاندھی
نئی دہلی۔04 اکتوبر(اے پی پی)بھارتی اپوزشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ فرانسیسی رافیل جنگی طیارہ سودے کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پرمسلسل تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان طیاروں کاٹھکیہ ایک ایسی کمپنی کا دیا گیا جو قرض کے بوجھ تلے ڈوبی ہوئی ہے اور اس کے پاس دفاعی شعبے میں کام کرنے کا کوئی تجربہ بھی نہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راہولگاندھی نے اپنے ٹویٹ میں نریندر مودی پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا دفاعی سودا کرنے میں کمال کا طریقہ اختیار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس کمپنی سے کام لیا جارہا ہے جو 45 ہزار کروڑروپے کی مقروض دار ہو، دوسروں کا پیسہ دباکر بیٹھی ہو اور اس کے ملک سے باہر نہ جانے کی درخواست سپریم کورٹ سے کی گئی ہو۔ وزیراعظم انہیں بھائی کہتے ہوں بھلے ہی ٹھیکہ حاصل کرنے کے پاس کوئی تجربہ نہ ہو۔









