ملائیشیاکی انرجی فرم پیٹروناس کے ایک آف شور پلیٹ فارم پر حادثہ میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
ملائیشیا، پیٹروناس کے آف شور پلیٹ فارم پر حادثہ میں 3 افراد ہلاک

مزید خبریں
کوالالمپور۔25مئی (اے پی پی):ملائیشیاکی انرجی فرم پیٹروناس کے ایک آف شور پلیٹ فارم پر حادثہ میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق پیٹروناس نے پیر کو بتایا کہ ملک کے مشرقی ساحل کے قریب واقع اس کے سیپات آف شور پلیٹ فارم پر لائف بوٹ مرمت کے دوران پیش آنے والے حادثے میں تین کنٹریکٹرز ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کے تعاون سے تحقیقات جاری ہیں۔پیٹروناس کے مطابق کمپنی جاں بحق افراد کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔خبر رساں ادارے برناما کے مطابق کوالا ٹرینگانو کے پولیس حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کو دوپہر تقریباً 12:50 پر پیش آیا جب چاروں افراد پلیٹ فارم کے نچلے حصے میں مرمتی کام کے لیے سمندر کی جانب اترنے کی غرض سے لائف بوٹ میں سوار ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لائف بوٹ سے منسلک رسی اچانک ٹوٹ گئی، جس کے باعث کشتی اور اس میں سوار تمام افراد سمندر میں جا گرے۔








