کوالالمپور۔12جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ نے مسلسل تیسری مرتبہ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ جیت لی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 23 سالہ جنوبی کورین ٹاپ سیڈڈ شٹلراین سی ینگ نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی وانگ ژی یی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ …
ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن،جنوبی کوریا کی این سی ینگ نے مسلسل تیسری مرتبہ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
کوالالمپور۔12جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ نے مسلسل تیسری مرتبہ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ جیت لی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 23 سالہ جنوبی کورین ٹاپ سیڈڈ شٹلراین سی ینگ نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی وانگ ژی یی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری تھے ۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جنوبی کوریا کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی وانگ ژی یی کو سٹریٹ سیٹس میں 15-21 اور 22-24سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ ملائیشیا اوپن کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔








