ملائیشیا نے آسٹریلیا سے زندہ مویشیوں کی درآمدات پر پابندی ختم کر دی

کوالالمپور۔6ستمبر (اے پی پی):ملائیشیا نے آسٹریلیا سے زندہ گائے اور بھینسوں کی درآمدات پر پابندی ختم کر دی ۔ملائشین نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ ویٹرنری سروسز کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ملائیشیا نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا سے انڈونیشیا پہنچنے والے مویشیوں میں جلد کی گانٹھ کی بیماری کا انکشاف ہونے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر درآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ …

کوالالمپور۔6ستمبر (اے پی پی):ملائیشیا نے آسٹریلیا سے زندہ گائے اور بھینسوں کی درآمدات پر پابندی ختم کر دی

۔ملائشین نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ ویٹرنری سروسز کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ملائیشیا نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا سے انڈونیشیا پہنچنے والے مویشیوں میں جلد کی گانٹھ کی بیماری کا انکشاف ہونے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر درآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور ملائیشیا کو آسٹریلوی حکام سے مکمل تحقیقاتی رپورٹ موصول ہونے کے بعد زندہ مویشیوں کی درآمدات پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جانوروں میں جلد کی گانٹھ کی بیماری انتہائی متعدی ہے اورکیڑوں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے اس بیماری سے جانوروں کی صحت اور دودھ کی پیداوار متاثر ہوتی ہے تاہم اس سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔