ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے سپیکر محمد عارف بن محمد یوسف کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے سپیکر محمد عارف بن محمد یوسف نے اپنے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس میں منگل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر ملائیشیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیرکی آئینی حیثیت کو …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے سپیکر محمد عارف بن محمد یوسف نے اپنے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس میں منگل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر ملائیشیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیرکی آئینی حیثیت کو تبدیل کرکے خطے کو نئے خطرات سے دوچار کر دیا۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کا 57واں روز ہے۔کشمیر میں معاملات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہیں ۔ مسئلہ کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے۔ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی پیروکار حکومت نے بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ کر دی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت ظلم کی ایک نئی داستان رقم کررہی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد ہے۔ کرفیو سے علاقے میں خوراک اور ادویات شدید قلت ہے ۔ عالمی برادری کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ پاکستان خطے کے امن اور ترقی کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیری عوام کی حمایت میں بیان قابل ستائش ہے۔ پاکستان ملائشیا اور ترکی کی جانب سے اسلامو فوبیہ کے تدارک کے لیے مشترکہ ٹی وی چینل کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کی پارلیمانوں کے مابین قریبی رابطے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع فراہم کریں گے ۔ اس موقع پر ملائیشن سپیکر نے کہا کہ ملائیشیا پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ ملائیشیا پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کوفروغ دینا چاہتا ہے۔

مزید خبریں