ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالمپور ۔ 19 مئی (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ متبادل خوردنی آئلز کے نرخوں میں اضافہ اور ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اگست کے لیے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2450 رنگٹ (617.13 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل …

کوالالمپور ۔ 19 مئی (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ متبادل خوردنی آئلز کے نرخوں میں اضافہ اور ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اگست کے لیے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2450 رنگٹ (617.13 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 38919 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔