ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالمپور۔ 31جولائی (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی اور خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 0.3 فیصد بڑھ کر 2192 رنگٹ (540.57 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 34693 لاٹوں کا کاروبار …

کوالالمپور۔ 31جولائی (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی اور خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 0.3 فیصد بڑھ کر 2192 رنگٹ (540.57 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 34693 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔