ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالمپور ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ آئل کی طلب میں اضافہ اور ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کے لیے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2258 رنگٹ (547.13 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل …

کوالالمپور ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ آئل کی طلب میں اضافہ اور ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کے لیے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2258 رنگٹ (547.13 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 28226 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔