کوالالمپور ۔07نومبر(اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں1.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ پام آئل کی ملکی پیداوار اور سٹاک میں کمی آنا ہے۔بُرسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری 2020 کے لیے سپلائی کے سودے 1.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 2562رنگٹ (620 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ملائیشیا کی دی سائوتھرن پننسولر پام آئل ملرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں ماہ کے پہلے …
ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
کوالالمپور ۔07نومبر(اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں1.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ پام آئل کی ملکی پیداوار اور سٹاک میں کمی آنا ہے۔بُرسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری 2020 کے لیے سپلائی کے سودے 1.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 2562رنگٹ (620 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ملائیشیا کی دی سائوتھرن پننسولر پام آئل ملرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں ماہ کے پہلے پانچ دنوں میں پام آئل کی پیداوار میں 21.3 فیصد تک کمی آ چکی ہے ۔پام آئل کے موجودہ نرخ جنوری 2018کے بعد پہلی بار بلند ترین سطح پر آئے ہیں۔علاوہ ازیں چین کی ڈلیان ایکسچینج میں جنوری کے لئے پام آئل کی ترسیل کے سودوں میں 0.3 فیصد تک کمی دیکھی گئی جبکہ سویا آئل کے نرخ بھی 0.7فیصد تک کم ہوئے ۔








