ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

120

کوالالم پور ۔ 23 اگست (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ پیداوار میں اضافے کا امکان اور طلب میں کمی ہے۔برسا ڈیری ویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کیلئے سودے 1.4 فیصد کم ہوکر 2543 رنگٹ (632 ڈالر) فی ٹن رہے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 47396 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو 2015 ءکی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔