ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

کوالالمپور۔21جولائی (اے پی پی):ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں پیر کو کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سویا آئل کی قیمتوں میں کمی اور ملائیشین رنگٹ کی قدر میں اضافہ شامل ہیں۔ بُرسا ملائیشیا ڈیریویٹیوز ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اکتوبر میں ڈیلیوری کے لیے معیاری پام آئل کے سودے 34 رنگٹ (0.79 فیصد ) کی کمی سے 4,281 رنگٹ (1010.62 ڈالر) فی میٹرک ٹن میں طے پائے …

کوالالمپور۔21جولائی (اے پی پی):ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں پیر کو کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سویا آئل کی قیمتوں میں کمی اور ملائیشین رنگٹ کی قدر میں اضافہ شامل ہیں۔

بُرسا ملائیشیا ڈیریویٹیوز ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اکتوبر میں ڈیلیوری کے لیے معیاری پام آئل کے سودے 34 رنگٹ (0.79 فیصد ) کی کمی سے 4,281 رنگٹ (1010.62 ڈالر) فی میٹرک ٹن میں طے پائے ۔

ماہرین کے مطابق سویا آئل اور ملائشین کرنسی کی قدر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طلب و رسد کے امکانات بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔