ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکی کا دورہ کرتے ہوئے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات، انتظامی امور اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکی کا دورہ، ایمرجنسی، لیبارٹری اور وارڈز کا معائنہ
گوجرانوالہ۔ 12 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکی کا دورہ کرتے ہوئے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات، انتظامی امور اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، لیبارٹری، فارمیسی، گائنی وارڈ، آپریشن تھیٹر اور دیگر یونٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کے ذخیرے، صفائی کے انتظامات اور مریضوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان سے علاج معالجے اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملے کی حاضری بھی چیک کی اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں دستیاب وسائل اور سہولیات کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے تاکہ عوام کو بہترین طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کا بنیادی مقصد سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی، مریضوں کی شکایات کا ازالہ اور علاج معالجے کے نظام میں مزید بہتری لانا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی، بروقت علاج اور ضروری ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور طبی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں









