ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں کمی

138

کوالالم پور ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اس کی بیرون ملک گرتی قیمتوں کے باعث سرمایہ کاروں کا خریداری سے دور رہنا ہے۔برسا ملائشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں سویا بین کے اکتوبر کیلئے سودے 2.2 فیصد کمی کے بعد 2268 رنگٹ (560 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔مارکیٹ میں 25 ٹن کی 33690 لاٹوں کے سودے ہوئے جوکہ 2015 ءکی یومیہ اوسط (44600 لاٹس) سے کم ہے۔