ٹوکیو ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ایشین کرنسی مارکیٹ میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں کمی ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ روز نیویارک کی شرح 105.82 ٰین فی ڈالر اور ٹوکیو کی شرح 106.11 ین فی ڈالر سے گر کر 104.83 ین فی ڈالر پر آرہی۔ین کے مقابلے میں یورو کی شرح …
ایشین کرنسی مارکیٹ میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ایشین کرنسی مارکیٹ میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں کمی ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ روز نیویارک کی شرح 105.82 ٰین فی ڈالر اور ٹوکیو کی شرح 106.11 ین فی ڈالر سے گر کر 104.83 ین فی ڈالر پر آرہی۔ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں بھی کمی ہوئی جو 116.32 ین فی یورو سے کم ہوکر 115.17 ین فی یورو پر پہنچ گئی۔یورو کی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابل بھی گر گئی جو 1.0993 ڈالر فی یورو سے گر کر 1.0987 ڈالر فی یورو پر آگئی۔








