ملتان۔ 12 فروری (اے پی پی):ملتان تھانہ جلیل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کو ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش آفتاب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سےمنشیات برآمد کرلی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔