ملتان ایونیو روڈ پر حادثات کی روک تھام، رمبل سٹرپس اور کیٹ آئیز کی تنصیب شروع

ملتان ایونیو روڈ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ملتان نے رمبل سٹرپس، اسپیڈ بریکرز اور کیٹ آئیز کی تنصیب شروع کر دی

ملتان۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ملتان ایونیو روڈ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ملتان نے رمبل سٹرپس، اسپیڈ بریکرز اور کیٹ آئیز کی تنصیب شروع کر دی۔رمبل سٹرپس کی تنصیب کا مقصد گاڑیوں کی رفتار کو مقررہ حد میں رکھنا، اوور اسپیڈنگ کی حوصلہ شکنی اور ڈرائیورز کو خطرناک مقامات پر محتاط ڈرائیونگ کی جانب متوجہ کرنا ہےجس سے حادثات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ٹریفک پولیس ملتان اور پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ملتان ایونیو روڈ سمیت تمام شاہراہوں پر مقررہ رفتار کی پابندی کریں، اوور اسپیڈنگ سے گریز اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ حکام کے مطابق مؤثر ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی اقدامات کے ذریعے حادثات کی شرح کم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔