ملتان ڈویژن کے سپیشل ٹکٹ ایگزامینرز (ایس ٹی ایز) نے جون 2026 کے دوران بلند ترین ماہانہ آمدن کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ترجمان کے مطابق سپیشل ٹکٹ ایگزامینرز نے جون میں 33 ہزار 56 کیسز میں
ملتان ریلوے ڈویژن کے سپیشل ٹکٹ ایگزامینرز نے جون میں ریکارڈ آمدن حاصل کر لی

مزید خبریں
ملتان۔ 08 جولائی (اے پی پی):ملتان ڈویژن کے سپیشل ٹکٹ ایگزامینرز (ایس ٹی ایز) نے جون 2026 کے دوران بلند ترین ماہانہ آمدن کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ترجمان کے مطابق سپیشل ٹکٹ ایگزامینرز نے جون میں 33 ہزار 56 کیسز میں کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 63 لاکھ 81 ہزار 795 روپے کرایہ اور 28 لاکھ 18 ہزار 380 روپے جرمانہ وصول کیا۔اس طرح مجموعی آمدن 3 کروڑ 92 لاکھ 175 روپے رہی، جو ملتان ڈویژن کی تاریخ میں ایک ماہ کے دوران حاصل ہونے والی سب سے زیادہ آمدن ہے۔
اس کامیابی کا سہرا ڈی سی او ملتان، ڈی سی او گروپ انچارج رانا محمد جاوید اور سپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور مؤثر ٹیم ورک کو دیا گیا۔ پاکستان ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل لازماً ٹکٹ خریدیں تاکہ جرمانے سے بچنے کے ساتھ ساتھ قومی ادارے کی آمدن میں بھی اضافہ ہو سکے۔








