ملتان سلطانز کا آئندہ پی ایس ایل سیزن سے قبل نیئر انڈسٹریز سے شراکت داری کا اعلان

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):ملتان سلطانز نے آئندہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن سے قبل نیئر انڈسٹریز کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس اشتراک کے تحت ایک ممتاز کرکٹ ٹیم اور ایک معتبر صنعتی ادارہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں، جو معیار، استقامت اور عمدگی جیسے مشترکہ اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ ملتان سلطانز اپنی پہچان اور قدر کو مزید …

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):ملتان سلطانز نے آئندہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن سے قبل نیئر انڈسٹریز کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس اشتراک کے تحت ایک ممتاز کرکٹ ٹیم اور ایک معتبر صنعتی ادارہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں، جو معیار، استقامت اور عمدگی جیسے مشترکہ اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔

ملتان سلطانز اپنی پہچان اور قدر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے معروف اور مستند اداروں کے ساتھ تعاون کو اہم سمجھتے ہیں، یہ معاہدہ ٹیم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں اس کے مضبوط تعلق کا عکاس ہے۔ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ کی ایک نمایاں ٹیم ہے جو اپنی پرجوش مداح برادری اور اعلی کارکردگی کے باعث پہچانی جاتی ہے، ٹیم مکمل کرکٹ کے فلسفے کے تحت کھیلتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے لیے کوشاں رہتی ہے۔

اس موقع پر چوہدری عمر حسین نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ شراکت داری ان کے لیے باعثِ مسرت ہے، کیونکہ یہ ٹیم جذبہ، محنت اور جنوبی پنجاب کی حقیقی روح کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک کامیاب ثابت ہوگا اور ٹیم فتح اپنے نام کرے گی۔دوسری جانب گوہر شاہ نے کہا کہ نیئر انڈسٹریز جیسے معزز ادارے کا ساتھ ملنا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی معیار کی ٹیم بنانے کے لیے مضبوط شراکت دار ناگزیر ہوتے ہیں، یہ تعاون دونوں اداروں اور مداحوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔