چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سید امجد حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پیر کو لاہور میں نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن،امریکہ کے صدر سید علمدار حسین شاہ اور ممتاز اوورسیز پاکستانی و امریکی شہری سید امجد حسین شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

لاہور۔27جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پیر کو لاہور میں نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن،امریکہ کے صدر سید علمدار حسین شاہ اور ممتاز اوورسیز پاکستانی و امریکی شہری سید امجد حسین شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے اس سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔اس موقع پر شہزاد ملک،امجد جاوید سلیمی،سید موسی کاظم بخاری، ڈاکٹر رفیع گیلانی،چوہدری نثار، ناہید بیگ ایڈووکیٹ، صفدر علی، حسن شہزاد ملک، معتصم ملک، ڈاکٹر حماد خان اور شیلہ کلاچی بھی موجود تھے۔

نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن،امریکا کے صدر سید علمدار حسین شاہ نے اس مشکل وقت میں تعزیت اور حوصلہ افزائی پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا ۔