ملتان میں تیز بارش ،ایم ڈی واسا کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

141

ملتان۔ 30 اگست (اے پی پی):ملتان میں جمعہ کی صبح سے تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ایم ڈی واسا،ایل ایم کیو روڈ،بوسن روڈ،کچہری چوک ،میٹرو روٹ،پرانا بہاولپور پور روڈ گئے اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

منیجنگ ڈائریکٹر نے نکاسی آب آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں۔اس دوران انہیں صبح 8 بجے تک ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ پیش گئی۔سب سے زیادہ بارش چونگی نمبر 9 پر 63 ملی میٹر ،کڑی جمنداں 51 جبکہ پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔