تہران ۔30اگست (اے پی پی):ایران نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔شنہوا نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہروں اور کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملے قابل مذمت ہیں۔انہوں نے شمال مغربی کنارے کے کئی شہروں میں اسرائیل کے 30 گھنٹے طویل فوجی آپریشن پر تنقید کی جس کے نتیجے …
ایران کی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت

مزید خبریں
تہران ۔30اگست (اے پی پی):ایران نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔شنہوا نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہروں اور کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملے قابل مذمت ہیں۔انہوں نے شمال مغربی کنارے کے کئی شہروں میں اسرائیل کے 30 گھنٹے طویل فوجی آپریشن پر تنقید کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ہلاکت اور مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اسرائیلی کارروائیاں فلسطینی شہریوں کے قتل اور ان کے خلاف جرائم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات پر زور دیا۔








