نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی بشکیک میں روس اور تاجکستان کے وزراء خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر بشکیک میں روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق مختلف …

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر بشکیک میں روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔