ملتان میں ٹریفک حادثات سمیت 434 ایمرجنسیز، ریسکیو 1122 نے 449 افراد کو ریسکیو کیا،ترجمان

ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 434 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 449 افراد کو امداد فراہم کی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق موصول ہونے والی ایمرجنسیز میں 416 کا تعلق ملتان شہر، 15 شجاع آباد جبکہ 3 جلالپور پیر والا سے تھا۔

ملتان۔ 29 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 434 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 449 افراد کو امداد فراہم کی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق موصول ہونے والی ایمرجنسیز میں 416 کا تعلق ملتان شہر، 15 شجاع آباد جبکہ 3 جلالپور پیر والا سے تھا۔اعداد و شمار کے مطابق اس دوران 85 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 80 ملتان اور 5 شجاع آباد میں پیش آئے، جبکہ جلالپور پیر والا میں کوئی ٹریفک حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔

اسی طرح 265 میڈیکل ایمرجنسیز پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کی جن میں 259 ملتان، 5 شجاع آباد اور 1 جلالپور پیر والا میں اٹینڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں 3 فائر ایمرجنسیز، 15 کرائم انسیڈنٹس کے واقعات پر بھی ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق مجموعی طور پر 429 افراد کو ملتان، 17 کو شجاع آباد اور 3 کو جلالپور پیر والا میں امداد فراہم کی گئی، یوں ضلع بھر میں 449 افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔