ملتان۔25دسمبر (اے پی پی):ملتان میں کرسمس کے تہوارکاآغازچرچزمیں دعائیہ تقریبات سے شروع ہوا۔شہراورگردونواح کے چرچزمیں مسیحی برادری کی طرف سے بڑی تعدادمیں شرکت کی گئی ،بڑے چرچزمیں سے چرچ آف پاکستان کچہری روڈجبکہ پاسٹرل انسٹی ٹیوٹ ملتان میں فادر رفائیل مہنگا اورفادرجمشید نے بشپ ہائوس ملتان میں بشپ بیٹی ڈریوس اورفادر یوسف نے جبکہ سینٹ میری چرچ سی ایم ایچ روڈ میں بشپ لیوراڈک پال نے خصوصی دعائیہ تقریب میں …
ملتان میں کرسمس پرچرچزمیں دعائیہ تقریبات ،پاکستان کی سلامتی ،کشمیرکی آزادی کی دعائیں

مزید خبریں
ملتان۔25دسمبر (اے پی پی):ملتان میں کرسمس کے تہوارکاآغازچرچزمیں دعائیہ تقریبات سے شروع ہوا۔شہراورگردونواح کے چرچزمیں مسیحی برادری کی طرف سے بڑی تعدادمیں شرکت کی گئی ،بڑے چرچزمیں سے چرچ آف پاکستان کچہری روڈجبکہ پاسٹرل انسٹی ٹیوٹ ملتان میں فادر رفائیل مہنگا اورفادرجمشید نے بشپ ہائوس ملتان میں بشپ بیٹی ڈریوس اورفادر یوسف نے جبکہ سینٹ میری چرچ سی ایم ایچ روڈ میں بشپ لیوراڈک پال نے خصوصی دعائیہ تقریب میں ملک وقوم کی سلامتی استحکام اورترقی کی دعاکے علاوہ بین المذاہب ہم آہنگی کادرس بھی دیا ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری تعلیمات میں امن اورایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہونے کے درس کو اولیت حاصل ہے ۔ہم پاکستان کے باسی ہیں ہمارا تعلق اسی ملک کی مٹی سے ہے ہم اپنے ملک کی سکیورٹی کے اداروں کے ساتھ ہیں ہمیں سب سے پہلے اپنے ہمسایوں خواہ ان کاتعلق کسی بھی مذہب ،فرقے سے ہوسب کاخیال رکھناہے ۔اس موقع پرکورونا کی وجہ سے پریشان دنیابھرکے لوگوں کی صحت یابی اوراس وباسے نجات کی خصوصی دعابھی کرائی گئی ۔یونائیٹد گاسپل چرچ گلزارٹائون میں گزشتہ رات 15سوپونڈوزنی کرسمس کیک پاسٹریوسف رضاکی سربراہی میں کاٹاگیا۔اس موقع پرمسیحی برادری نے پاکستان کی سلامتی ،ترقی اورخوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعاکی ۔شہرکے دیگرعلاقوں خصوصاََجمیل آباد،گلزارٹائون ،طارق آباد،گل زیب کالونی ،ترین کالونی ،رضاآبادکے چرچز میں بھی خصوصی تقریبات منعقدکی گئیں ۔کرسمس کے موقعو پرچرچز کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔دردیں اثناجمعرات کی رات کرسمس کی آمد کے پیش نظر مسیحی برادری نے کالے منڈی ،بوہڑگی ،ممتازآباد،گلش مارکیٹ ،کینٹ ،شریف پلازہ ،حسین آگاہی میں رات گئے تک خریداری کی ۔ملتان ویسٹ منیجمٹ کمپنی اورملتان پولیس نے بھی اپنے مسیحی ملازمین کے لئے تقریبات منعقدکیں اورکرسمس کیک کاٹے گئے ۔








