ملتان پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف آپریشن، 800 سے زائد پتنگیں اور دھاتی ڈور یں برآمد، ملزم گرفتار

89
پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں میں 679ملزمان گرفتار

ملتان۔ 24 فروری (اے پی پی):ملتان پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 800 سے زائد پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر پتنگ بازی کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران تھانہ چہلیک پولیس نے ایک ملزم نعمان ولد محمد اقبال کو گرفتار کیا ۔

یہ کارروائی ایس پی کینٹ کائنات اظہر کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی کینٹ گل شیر سندہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چہلیک عرفان احمد اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ایک عرصے سے پتنگیں اور کیمیکل ڈور تیار کرنے والوں سے خرید کر ملتان شہر میں سپلائی کر رہا تھا۔

پولیس نے برآمد شدہ سامان قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایس پی کینٹ کائنات اظہر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کیمیکل اور دھاتی ڈور کے باعث کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں، جن میں معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس خطرناک کھیل کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔