اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10فیصدجبکہ درآمدات میں 6.9فیصد کااضافہ ہواہے، تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر2.8فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ (جولائی تاجنوری)کے دوران ملکی برآمدات کاحجم 19.551ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17.777ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10فیصد زیادہ …
ملکی برآمدات میں جاری مالی کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10فیصد کااضافہ، تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر2.8فیصدکی نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10فیصدجبکہ درآمدات میں 6.9فیصد کااضافہ ہواہے، تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر2.8فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ (جولائی تاجنوری)کے دوران ملکی برآمدات کاحجم 19.551ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17.777ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10فیصد زیادہ ہے،جنوری میں ملکی برآمدات کاحجم 2.920ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرکے 2.911ارب ڈالرکے مقابلہ میں 0.3فیصد اورگزشتہ سال جنوری کے 2.792ارب ڈالرکے مقابلہ میں 4.6فیصدزیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں درآمدات کاحجم 33.039ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30.893ارب ڈالرکے مقابلہ میں 6.9فیصدزیادہ ہے،جنوری میں درآمدات کاحجم 5.233ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرکے مقابلہ میں 2.3فیصدکم جبکہ گزشتہ سال جنوری کے 4.756ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں تجارتی خسارہ کاحجم 13.488ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13.116ارب ڈالرکے مقابلہ میں 2.8فیصدزیادہ ہے۔جنوری میں تجارتی خسارہ کاحجم 2.313ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرکے 2.447ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5.5فیصدکم اورگزشتہ سال جنوری کے 1.964ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17.8فیصدزیادہ ہے۔








