ملکی برآمدات میں دسمبر2020 کے دوران 18.31 فیصد اضافہ ہواہ، بیورو برائے شماریات

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ملکی برآمدات میں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5 فیصد جبکہ دسمبر2020 میں 18.31 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 12.098 ارب ڈالررہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ملکی برآمدات میں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5 فیصد جبکہ دسمبر2020 میں 18.31 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 12.098 ارب ڈالررہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 11.524 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اس عرصہ میں ملکی درآمدات 5.72 فیصدکے اضافہ سے گزشتہ مالی سال کے 23.195 ارب ڈالرکے مقابلہ میں بڑھ کر24.521 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.44 فیصداضافہ ہوا، اس عرصہ میں تجارتی خسارہ کاحجم گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے 11.67 ارب ڈالرسے بڑھ کر12.42 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔سالانہ بنیادوں پردسمبر2020 میں برآمدات میں 18.31 فیصداضافہ ہوا، دسمبر2020 میں برآمدات کاحجم 2.352 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال دسمبرمیں ملکی برآمدات کاحجم 1.988 ارب ڈالررہاتھا۔اسی طرح دسمبرمیں ملکی درآمدات کاحجم گزشتہ سال دسمبرکے 4.020 ارب ڈالرسے بڑھ کر5.035 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔