سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سے متعلق امور کے لئے قائم ادارے کے سربراہ عبداللہ الغامدی اور یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی کی جنیوا میں ملاقات ہوئی ۔
سعودی عرب اور یونیسکو کے درمیان مصنوعی ذہانت کے سلسلے میں تعاون پر اتفاق

مزید خبریں
ریاض۔8جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سے متعلق امور کے لئے قائم ادارے کے سربراہ عبداللہ الغامدی اور یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی کی جنیوا میں ملاقات ہوئی ۔العربیہ اردو کے مطابق یہ ملاقات منصوعی ذہانت اور حکومت سے متعلق عالمی مکالمے کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس کے دوران کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں ہوئی ہے۔دونوں عہدے داروں نے اس موقع پر سعودی عرب اور یونیسکو کے درمیان مصنوعی ذہانت بارے باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا، نیز مصنوعی ذہانت کے پس منظر میں عالمی سطح پر اخلاقی ضوابط کی پالیسی اور امور پر بات چیت کی گئی۔عبداللہ الغامدی نے یونیسکو کی اس سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ، نیز مملکت کی طرف سے ادا کیے جانے والے کردار کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے قائم کردہ مرکز کا ذکر کیا۔
سعودی عرب کے اس ادارے کو یونیسکو کی جنرل کانفرنس نے دوسرے درجے کے مرکز کے طور پر منظور کیا تھا۔ واضح رہے یہ مرکز عالمی سطح پر تحقیق و ترقی کے امور میں مدد دینے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔الغامدی نےسعودی عرب کی جانب سے کی گئی ان کوششوں کا بھی ذکر کیا جو بین الاقوامی سطح پر مصنوعی ذہانت کے اصولوں اور پریکٹس کے لئے کی جارہی ہیں، اسی کے تحت 60 سے زائد کمپنیوں کے لئے مصنوعی ذہانت کے اصول وضح کیے ہیں۔







