تھانہ طورو مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کر لیا
مردان، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 08 جولائی (اے پی پی):تھانہ طورو مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ طورو پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم حیات کو گرفتار کرکے ایک عدد کلاشنکوف اور 5کارتوس برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لیے گئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔مردان پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔







