اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):نگراں وزیر تجارت و داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہورہا ہے ،فروری میں سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔
جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ سالانہ بنیادوں پرجنوری میں 27 فیصد اضافہ ہوا ،دسمبر 2023 میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے ،ملکی برآمدات کے غیر روایتی شعبوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ مینو فیکچرنگ اور انجینئرنگ کی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا ،فوڈ اینڈ ایگری کلچر کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے ،ملکی برآمدات کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہورہی ہے ۔برآمدات کو بڑھانے کے لیے پالیسیوں پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔