اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 242.38ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 64.76فیصدزیادہ ہے، …
ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 242.38ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 64.76فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 147.11 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
جنوری 2022 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 36.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا گزشتہ سال جنوری میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 13.77 ملین ڈالررہاتھا۔مالی سال 2021 میں پاکستان کی مجموعی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 219.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








