اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):ملکی برآمدات کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران پاکستانی کرنسی کے لحاظ سے 40فیصد بڑھوتری ہوئی ہے۔ اس دوران برآمدات کا حجم 50کھرب 66ارب روپے سے بڑھ گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق 30جون 2022کو ختم ہونے والے مالی سال میں جولائی تا مئی 2021-2022کے دوران برآمدات 40.12فیصد اضافہ سے 50کھرب 66ارب 65کروڑ …
ملکی برآمدات کا حجم 50کھرب 66ارب روپے سے بڑھ گیا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):ملکی برآمدات کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران پاکستانی کرنسی کے لحاظ سے 40فیصد بڑھوتری ہوئی ہے۔ اس دوران برآمدات کا حجم 50کھرب 66ارب روپے سے بڑھ گیا۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق 30جون 2022کو ختم ہونے والے مالی سال میں جولائی تا مئی 2021-2022کے دوران برآمدات 40.12فیصد اضافہ سے 50کھرب 66ارب 65کروڑ 60لاکھ روپے تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی تا مئی 21 ۔ 2020 کے عرصہ کے دوران برآمدات کی مالیت 36کھرب 15ارب 84کروڑ 70لاکھ روپے رہی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2021کے مقابلہ میں مئی 2022کے دوران قومی برآمدات میں 100.49فیصد کا نمایاں اضاضہ ہوا اور برآمدات کا حجم دو کھرب 56ارب 10کروڑ 50لاکھ روپے کے مقابلہ میں 5کھرب 13ارب 47کروڑ 50لاکھ روپے تک بڑھ گیا۔ اسی طرح اپریل 2022کے مقابلہ میں مئی 2022کے دوران بھی برآمدات میں 3.92فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








