ملکی تاریخ میں پہلی بار کرنسی کے ایسے نوٹ چھاپے جارہے ہیں جن پر صدر کے دستخط ہوں گے،امریکا

واشنگٹن۔27مارچ (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کرنسی کے ایسے نوٹ چھاپے جارہے ہیں جن پر صدر کے دستخط ثبت ہوں گے۔ اردو نیوز نے امریکی محکمہ خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے دستخط کے ساتھ چھاپے گئے نئے کرنسی نوٹ موسم گرما سے دستیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقعے پر جاری …

واشنگٹن۔27مارچ (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کرنسی کے ایسے نوٹ چھاپے جارہے ہیں جن پر صدر کے دستخط ثبت ہوں گے۔ اردو نیوز نے امریکی محکمہ خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے دستخط کے ساتھ چھاپے گئے نئے کرنسی نوٹ موسم گرما سے دستیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقعے پر جاری کیے جانے والے نئے نوٹوں پر سے روایت کے برعکس پہلی بار متعلقہ محکمے کے سربراہ کے دستخط ہٹا دیے جائیں گے۔رائٹرز کے مطابق جون میں پہلے 100 ڈالر کے نوٹ چھاپے جائیں گے جن پر صدر ٹرمپ اور وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے دستخط ہوں گے جبکہ دیگر مالیت کے نوٹ بعد میں جاری کیے جائیں گے اور یہ نئے نوٹ بینکوں کے ذریعے مارکیٹ میں آنے میں کچھ ہفتے لے سکتے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں سونے کے ایک یادگاری سکے کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی گئی ہے جس پر صدرٹرمپ کی تصویر شامل ہوگی۔امریکی قوانین کے تحت کرنسی کے ڈیزائن میں تبدیلیاں جعلسازی سے بچاؤ کے لیے کی جا سکتی ہیں، تاہم ’In God We Trust‘ کے الفاظ برقرار رکھنا لازمی ہے جبکہ کرنسی پر صرف وفات پا جانے والی شخصیات کی تصاویر ہی شامل کی جا سکتی ہیں۔محکمۂ خزانہ کے حکام کے مطابق نوٹوں کے مجموعی ڈیزائن میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی اور صرف خزانچی کے دستخط کی جگہ صدر ٹرمپ کے دستخط شامل کیے جائیں گے۔