اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جس جرآت و بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ …
ملکی سرحدوں کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جس جرآت و بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، سپیکروڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جس جرآت و بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں 1965 کے ان شہداءکی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمت اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ا±س کی پوری دنیا معترف ہے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک افواج کی موجودگی میں دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جر?ت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ا±س کی پوری دنیا معترف ہے۔ سپیکر نے کسی بھی قربانی سے دریغ نا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم مادر وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور اس کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ یوم دفاع قربانیوں ایک لازوال داستان ہے جو 1965 کی جنگ میں پاکستان کے جوانوں نے وطن کے لیے لڑتے ہوے پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی جب مشکل وقت آن پڑا تو پوری قوم 1965 کی جنگ کی طرح اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرے گی۔








