کراچی۔ 6 نومبر (اے پی پی) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید18ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1504ڈالرسے کم ہو کر 1486 ڈالر ہوگئی۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن …
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

مزید خبریں
کراچی۔ 6 نومبر (اے پی پی) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید18ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1504ڈالرسے کم ہو کر 1486 ڈالر ہوگئی۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں171روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87450روپے سے گھٹ کر87250روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74974روپے سے گھٹ کر74803روپے ہوگئی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1020روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے پرمستحکم رہی۔








