راولپنڈی۔21نومبر (اے پی پی):سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ (کل) ہفتہ کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجے شروع ہو گا۔ پاکستان کی قیادت آل راؤنڈر سلمان آغا کریں گے جبکہ سری لنکا کی ٹیم کی کمان ڈاسن شناکا کے ہاتھ میں ہو گی۔ سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ زمبابوے کے خلاف جیت چکا ہے جبکہ …
ملکی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور سری لنکا کل (ہفتہ ) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگے

مزید خبریں
راولپنڈی۔21نومبر (اے پی پی):سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ (کل) ہفتہ کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجے شروع ہو گا۔ پاکستان کی قیادت آل راؤنڈر سلمان آغا کریں گے جبکہ سری لنکا کی ٹیم کی کمان ڈاسن شناکا کے ہاتھ میں ہو گی۔ سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ زمبابوے کے خلاف جیت چکا ہے جبکہ سری لنکا کو اپنے ابتدائی مقابلے میں زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ کے موقع پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی
ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران نے سکیورٹی اور ٹریفک پلان کی مسلسل نگرانی کی۔ سی پی او خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 5500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات ہیں، کرکٹ شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے محفوظ اور پرسہولت ماحول کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سی پی او نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے فول پروف سکیورٹی پلان کو مؤثر بنایا گیا ہے۔ کرکٹ سیریز کے دوران شہریوں کو پرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔








