ملک امین اسلم نے سنگاپور میں اقوام متحدہ کے تیسرے سیشن برائے ایشیا پیسفک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے سنگاپور میں اقوام متحدہ کے تیسرے سیشن برائے ایشیا پیسفک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔اقوام متحدہ کے تیسرے سیشن برائے ایشیا پیسفک کے ماحولیاتی وزرا اور حکام کی فورم میں پاکستان کو موسمیاتی تحفظ کے حوالے سے سینجیدہ اقدامات اٹھانے پر پاکستان کو نائب صدر کے عہدے سے نوازا گیا …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے سنگاپور میں اقوام متحدہ کے تیسرے سیشن برائے ایشیا پیسفک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔اقوام متحدہ کے تیسرے سیشن برائے ایشیا پیسفک کے ماحولیاتی وزرا اور حکام کی فورم میں پاکستان کو موسمیاتی تحفظ کے حوالے سے سینجیدہ اقدامات اٹھانے پر پاکستان کو نائب صدر کے عہدے سے نوازا گیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے فورم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل سے ماحولیاتی تحفظ پروگرام میں اپنے قومی فریضہ سے زیادہ کردار سرانجام دے رہا ہے اور مستقبل میں دس ملین ٹری سونامی پراجیکٹ میں پورے پاکستان میں شجرکاری کے اہداف طے ہو گئے ہیں جس کا بہت جلد موسم بہار میں وزیراعظم خود افتتاح کرینگے۔ ملک امین اسلم نے نے مزید بتایا کہ پاکستان کے حالیہ موسمیاتی اقدامات کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کے شہر کیٹوک میں منعقد ہونے والے کاپ 24 میں پاکستان کو نائب صدر منتخب کیا گیا اور ہم اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھائیں گے ۔