ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 2 فروری سے شروع ہو گی،نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 فروری سے ہو گا،جو 8 فروری تک جاری رہے گی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنی …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 فروری سے ہو گا،جو 8 فروری تک جاری رہے گی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں۔پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔پولیو مہم سے متعلق معلومات کے لئے 1166 پر کال کریں یاواٹس ایپ نمبر پر 03467776546 پر رابطہ کریں۔