ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

price of gold
price of gold

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 2 سو روپے ریکاڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی ، فی تولہ سونا 2 لاکھ39 ہزار 2 سو روپے پر برقرار رہا

جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی مستحکم رہی اور 205,075 روپے پر برقرار رہی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,620 روپے اور 2,254.80 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,312 ڈالر پر برقرار رہی۔