ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے اضافہ

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):ملک میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے اضافے کے …

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):ملک میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار روپے کا ہوگیا ہے ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے اضافے کے بعد 235,768 روپے سے بڑھ کر 236,625 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216,121 روپے سے بڑھ کر 216,907 روپے ہوگئی۔