اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں فی تولہ سونا کی قیمت1100 روپے اضافہ کے ساتھ 2 لاکھ 44 ہزار 4 سو روپے ہوگئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 944 روپے کے اضافہ سے 208,590 روپے سے بڑھ کر 209,534 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 191,207 روپے سے بڑھ کر 192,072 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2٫850 روپے اور 2443.41 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,355 ڈالر سے بڑھ کر 2,364 ڈالر ہو گئی۔