انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 37 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹرابینک مارکیٹ میں سعودی ریال …

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 37 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹرابینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 20 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 41 پیسے رہی۔

اسی طرح عمانی ریال کی انٹرابینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 04 پیسے رہی، کویتی دینار کی 909 روپے 30 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 34 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں