اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ45 ہزار 600 روپے ہوگئی ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں1,600 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ45 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,371 روپے کے اضافے سے 209,191 …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ45 ہزار 600 روپے ہوگئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں1,600 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ45 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,371 روپے کے اضافے سے 209,191 روپے سے بڑھ کر 210,562 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 191,758 روپے سے بڑھ کر 193,016 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے اضافے سے 2,730 روپے ہو گئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 68.59 روپے اضافہ سے 2,340 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,365 ڈالر سے بڑھ کر 2,390 ڈالر ہو گئی۔








